آزادکشمیرکے وزیر مواصلا ت و تعمیر ات عامہ چوہدری محمدعزیز کی وفاقی وزیر اُمور ..
تازہ ترین : 1
آزادکشمیرکے وزیر مواصلا ت و تعمیر ات عامہ چوہدری محمدعزیز کی وفاقی ..

آزادکشمیرکے وزیر مواصلا ت و تعمیر ات عامہ چوہدری محمدعزیز کی وفاقی وزیر اُمور کشمیر سے ملاقات

ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت،آزادکشمیر میں مضبوط اور دیر پا انفراسڑکچر کی بنیاد رکھ رہے ہیں، برجیس طاہر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاکستان کے 20کروڑ عوام ان نازک حالات میں اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے یہ بات آج آزادکشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمدعزیز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزادکشمیر کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اور ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ایل او سی پر کشیدہ حالات کے پیس منظر میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت ایل او سی پر کشیدہ حالات کالمحہ بالمحہ جائزہ لے رہی ہے اور اسی خاطر انہوںنے گزشتہ روز حالات کا جائزہ لینے کے لیے آزادکشمیر کے وزیر اعظم سے مظفر آبادمیں ملاقات کی اور ایل او سی پر رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کے ساتھ مل کر ایل او سی پر رہنے والے رہائشیوںکی حفاظت کے لیے ایک مربوط منصوبے پر کام کر رہی ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کی گئی اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کا فورا نوٹس لے کر خطے میں کسی بھی خطرناک تصادم کے حالات سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اس موقع پراس عزم کا بھی اعادہ بھی کیا گیا کہ بھارتی جارحیت اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پرُامن تحریک آزادی کی تمام تر اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔ملاقات میںآزادکشمیر کے متعدد ترقیاتی منصوبے بھی زیر غور آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کے ساتھ مل کر آزادکشمیر میں ایک مضبوط اور دیر پا انفراسڑکچر کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف آزادکشمیرمیں انفراسٹرکچر کی تعمیر ،تعلیم ،صحت اور سیاست کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ آزادکشمیر میں شاہرات کی ڈیزائنگ اور تعمیر میں وہاں کے موسمی حالات اور قدرتی آفات کو خصوصی طورپر مدنظر رکھیں تاکہ آزادکشمیر میںتمام موسموں میں قابل استعمال مضبوط اور دیر پا انفرسٹرکچر کی داغ بیل ڈالی جاسکے۔

آزادحکومت کے وزیر مواصلات نے اس موقع پر اس ضمن میں اُن کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور اُن کی ٹیم کی جانب سے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور آزادکشمیر میں ایک شفاف حکومت قائم کرنے پر اُن کو اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ آزادحکومت محمدنواز شریف کے وژن کو عملی طورپر نافذ کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:31:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں