چین میں بدھ سے اتوار تک شدید موسمی فضائی آلودگی کی پیشنگوئی
تازہ ترین : 1

چین میں بدھ سے اتوار تک شدید موسمی فضائی آلودگی کی پیشنگوئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) چین کے ماحولیاتی ادارے نے شمالی چین میں بدھ سے اتوار تک شدید فضائی آلودگی کی پیشنگوئی کی ہے ، بدھ کو وزارت ماحولیاتی تحفظ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیبی ، شین ڈونگ ، شان شی ہینان ، جیانگ سو ، این ہل اور شان شی کے صوبوں میں بڑے شہروں اور بیجنگ اور ٹیان جن میں دھند چھائی رہے گی ، بیجنگ میں فضائی آلودگی کیلئے چار سطحی انتباہی نظام کا دوسرا سب سے بڑا نارنجی الرٹ جاری کیا ہے ، یہ الرٹ جمعرات کی نصف شب سے موثر ہو گا ۔ وزارت نے کہا کہ اس نے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ، متعلقہ علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیج دی ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:26:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں