ہیمبر گ سربراہی اجلاس میں چین کی تجویز کردہ بیلٹ و رو ڈ منصوبے پر سب سے زیادہ توجہ مبذول کی جائیگی

بدھ 16 نومبر 2016 16:26

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ہیمبرگ رابطہ دفتر چین کے چیف نمائندے لارس اینکی نے کہا کہ 23اور 24نومبر کو جنوری میں منعقدہ ہیمبرگ سربراہی اجلاس میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ تجویز توجہ کا اہم مرکزہو گی ، ہیمبر گ ایوان تجارت کی طرف سے منعقد کیا جانیوالا ہیمبرگ سربراہی اجلاس اہم چین یورپی اقتصادی کانفرنس ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لئے کاروباری مواقع حاصل کرنا اور تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ بات منتظمین نے بتائی ہے ، جرمنی اور چین کی کمپنیاں منصوبے کی روشنی میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہی ہیں اور بندرگاہوں ، ٹرانسپورٹیشن اور انڈسٹریل آٹومیشن میں تعاون کے مواقعوں کے حصول کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات اینکی نے گذشتہ روز شنگھائی میں اخبار نویسوں کو بتائی ۔ اب تک 550سے زائد چینی کمپنیوں نے ہیمبرگ میں دفاتر قائم کئے ہیں اور 700سے زیادہ ہیمبر گ کی کمپنیاں چین کے ساتھ تجارت کررہی ہیں ، ہیمبر گ کورٹ میں چین سے آنے اور جانیوالے 2.5ملین کنٹینر یونٹوں کو ہینڈل کیا جو کہ جرمن کی بندرگاہ پر ہینڈل کئے جانیوالے تمام کنٹینروں یونٹوں کا ایک تہائی ہے ، شنگھائی میں جرمنی کے قونصل جنرل پیٹر روتھن کے مطابق چینی کمپنیوں نے جرمنی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ، چینی کمپنیوں نے ہیمبرگ کی ڈیجٹیل مارکیٹ میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،جون میں بیجنگ میں قائم کمپنی سپیر ہیڈ نے اپریل میں 148ملین امریکی ڈالر کے عوض ہیمبرگ سے موبائل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم سماٹو کو خریدا ، اپریل میں شنگھائی میں قائم یو زو انٹرایکٹو نے چین نے آن لائن اور موبائل گیمز کیلئے عالمی مارکیٹ مقامات کی مشترکہ تعمیر کے مقصد کے پیش نظر ہیمبر گ میں قائم گیم ڈویلپر بگ پوائنٹ کو خریدا ، ہالینڈ کی چپساز کمپنی این ایکس پی اس وقت ایک ایسے کنسورشیم کو جو جیان گوانگ ایسٹس مینجمنٹ اور وائز روڈ کیپیٹل پر مشتمل ہے اپنا ہائی ٹیک سیمی کنڈکٹر پلانٹ فروخت کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :