جنوب مغربی چین نے کمرشل وین الٹنے کے حادثے میں کم از کم 10افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

جنوب مغربی چین نے کمرشل وین الٹنے کے حادثے میں کم از کم 10افراد ہلاک

کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں منگل کی رات ایک کمرشل وین الٹنے کے حادثے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔یہ بات مقامی حکام نے بتائی ہے ، آٹھ نشستوں والی وین زائو ٹونگ کی کائونٹی ینگ شان کے قصبہ لیان فینگ میں قریباً 9بجے شام الٹنے کے بعد 500میٹر گہری کھائی میں جا گری چونکہ حادثے میں گاڑی تباہ ہو گئی اور ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں گاڑی سے باہر بکھری پڑی ہیں ، گاڑی میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:26:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں