پاک بحریہ کیساتھ جنگی مشقوں بارا کوڈا میںشرکت کیلئے چینی بحریہ کے دو جنگی جہاز ..
تازہ ترین : 1

پاک بحریہ کیساتھ جنگی مشقوں بارا کوڈا میںشرکت کیلئے چینی بحریہ کے دو جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے

مشترکہ مشقوں میں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) پاک بحریہ کے ساتھ جنگی مشقوں بارا کوڈا میںشرکت کیلئے چینی بحریہ کے دو جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ مشترکہ مشقوں میں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی بحری جہاز پاکستان نیوی فلیٹ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔چینی بحریہ کے حکام پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے ،ْ مشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:23:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں