قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہو گا
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہو گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر ضمنی انتخاب 24 نومبر کو ہو گا تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 258 ملیر اور گڈاپ کے علاقے مسلم آباد ،ْ ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، کیٹل کالونی ،ْ گلشن حدید ،ْبن قاسم اور بلوچ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے ،ْحلقے کو پیپلز پارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا تھا تاہم 2013 کیانتخابات میں مسلم لیگ (ن )کے حکیم بلوچ کامیاب ہوئے ،ْحکیم بلوچ نے مسلم لیگ (ن )کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ایم کیو ایم کے ممتاز علی عمرانی ،ْجمعیت علماء اسلام کے مولانا اکرم شاہ اور سنی تحریک کے منور علی گبول سمیت 16 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے تحفظات پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:19:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں