پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْ ڈاکٹر مصدق ملک ..
تازہ ترین : 1
پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْ ڈاکٹر ..

پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْ ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ٹی وی پر روز عدالتیں لگتی ہیں ،ْپہلے چین اب ترک صدر کے دورے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منی ٹریل کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں،وزیراعظم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ،ْانہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے عدالت کی تسلی کے لئے جو کرنا پڑا کریں گے ٹی وی چینلز پر روز عدالتیں لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو اس وقت دھرنا تھا اور اب ترکی کے صدر آئے ہیں تو پھر شور مچایا جارہا ہے اور روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:19:29

اپنی رائے کا اظہار کریں