سی ڈی اے کرکٹ ٹیم نے واپڈ ا کو شکست دیدی
تازہ ترین : 1

سی ڈی اے کرکٹ ٹیم نے واپڈ ا کو شکست دیدی

چیئرمین سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران نے سی ڈی اے کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)سی ڈی اے کرکٹ ٹیم اور واپڈ اکرکٹ ٹیم کے درمیان 40اوورز کا میچ کھیلا گیا ۔واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40اوورز میں 5وکٹیں کے نقصان پر 267 سکور کیے ، واپڈا کی طرف سے ابراہیم نے 139، سہیل 50، سی ڈی اے بائولنگ کی طرف سے کامران شاہ نے 31سکور دیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔ سی ڈی اے کی بیٹنگ کی طرف سے صہیب خالق53، کامران شاہ51، فیضان ریاض 44، عمر کیانی40 سکورکیا۔

واپڈا کی بائولنگ کی جانب سے ابراہیم نے 36 سکور دیکر 6وکٹیں حاصل کیں۔ سی ڈی اے کرکٹ ٹیم نی39.3اوورز 9وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کرلیا۔ دونوں ڈیپارٹمنٹس نے اعلی ٰکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ اس پر چیئرمین سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران نے سی ڈی اے کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:11:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں