بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، مشرفی مرتضیٰ نے سہیل تنویر کیلئے ٹیم اونر سے ٹکر لے لی
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، مشرفی مرتضیٰ نے سہیل تنویر کیلئے ٹیم اونر سے ٹکر لے لی

مسلسل 3شکستوں پر فرنچائز مالک سہیل تنویر کو نہیں کھلانا چاہتے تھے جس پر مشرفی ناراض ہوکر ہوٹل سے چلے گئے

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے کپتان مشرفی بن مرتضی نے سہیل تنویر کیلیے ٹیم اونر سے ٹکر لے لی، پاکستانی کرکٹر کو ڈراپ کرنے کے اصرار پر وہ ہوٹل چھوڑ کر چلے گئے، معذرت کے بعد ہی واپس آئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم مسلسل 3میچز ہارنے کے بعد انتشار کا شکار ہوگئی، انداز قیادت پر تنقید نے مشرفی بن مرتضی کی برداشت بھی ختم کردی ہے۔

فرنچائز کے مالک مصطفی کمال نی2 میچز سے قبل سہیل تنویر کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا جس کو کپتان نے رد کردیا، بار بار مداخلت پر مشرفی ناراض ہوکر ٹیم ہوٹل ہی چھوڑ کر گھر چلے گئے، ان کا کہنا تھا کہ اونر کی طرف سے غیر ضروری دبا ڈالا جارہا ہے، بعدازاں مصطفی کمال کی جانب سے معذرت کے بعد وہ ڈھاکا ڈائنامائٹس کیخلاف میچ کھیلنے کو تیار ہوئے۔ذرائع کے مطابق مشرفی مرتضی بی پی ایل کے گذشتہ تینوں ایڈیشنز میں اپنی زیر قیادت ٹیموں کو فائنل تک پہنچاتے رہے ہیں، مسلسل 3شکستوں پر فرنچائز مالک نے نہ صرف سلیکشن بلکہ ان کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:09:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں