آئی سی سی کی کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کھلاڑیوں پر شکنجہ کسنے کی تیاری

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

آئی سی سی کی کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کھلاڑیوں پر شکنجہ کسنے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پرغورشروع کردیا، روزانہ کی بنیاد پر کرکٹرز کا موبائل قبضے میں لینے اور واٹس ایپ چیک کرنے کی تجویز پر کام ہونے لگا۔انگلش میڈیا کے مطابق جنٹل مین کھیل کرکٹ کو فکسنگ اور جوا بازی سے پاک کرنے کے لیے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچ کے ہر دن کا کھیل ختم ہونے پر کرکٹرز کے موبائل قبضے میں لینے کی تجویز تیار کر لی گئی۔ کرکٹرز سے سٹے باز کیسے رابطہ کرتے ہیں، اس کی کڑی نگرانی کرنے پر غور شروع ہو گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ رونی فلیگنن نے 2017 کے اجلاس پر نظریں جما لیں۔ اس پہلو پر غور کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ میں سماجی رابطے کے تمام ذرائع پر نظر رکھی جائے۔ کرکٹرز کے موبائل سے واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ دیکھنے، ڈان لوڈ کرنے کی بھی تجویز سامنے آ گئی۔