فرانسیسی صدر اگلے صدارتی الیکشن تک ہنگامی حالت میں توسیع کے خواہش مند

بدھ 16 نومبر 2016 16:04

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) فرانسیسی صدرفرانسوا اولانڈ نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذمیں اگلے صدارتی انتخابات تک کے لیے توسیع چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر اولانڈکا کہنا ہے کہ اگلے برس اپریل یا مئی میں صدارتی انتخابات ہونا ہیں اور بہتر ہے کہ اس وقت تک ایمرجنسی نافذ رہے۔ اس سے قبل ملکی وزیر اعظم مانوئل والس کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت اس توسیع کے لیے پارلیمان سے رجوع کرنے والی ہے۔ فرانس میں نومبر 2015 میں پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی اور بعد ازاں اس کی مدت میں کئی مرتبہ اضافہ کیا جاتا رہا۔ موجودہ توسیع کی میعاد جنوری میں ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :