ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ساتویں روز بھی مظاہرے، ٹرمپ کیخلاف سب وے کی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے

بدھ 16 نومبر 2016 16:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ،امریکیوں نے ٹرمپ کیخلاف سب وے کی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔یارک سٹی میں ہزاروں طلبا نے ٹرمپ ٹاورز کے باہر مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے میں شریک طلبا نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ انہیں کوئی انتہاپسند اور نسل پرست صدر قبول نہیں۔ انہوں نے پناہ گزین افراد کے حق میں بھی نعرے لگائے ۔ادھر واشنگٹن میں بھی ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ٹرمپ کون ہی اور وہ کیا سوچتا ہی ۔

(جاری ہے)

ادھر امریکیوں نے ٹرمپ کیخلاف سب وے کی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں بھی جدت لے آئے ۔ ان کے خلاف پیغام لکھ کر کاغذ نیویارک کے ایک سب وے سٹیشن کی دیوار پر چسپاں کر دیئے ۔ یہ دیوار کوئی تجریدی آرٹ کا نمونہ نہیں ، یہ نیویارک کے ایک مصروف سب وے کی دیوار ہے جہاں مختلف رنگوں کے کاغذ چسپاں ہیں ۔ ان پر گمنام لوگوں نے پیغامات لکھے ہیں جو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہیں ۔ ٹرمپ پیار سے نفرت کرتا ہے ، ہم سب تارکین وطن ہیں اور نہ جانے کیا کیا ۔ سب وے تھراپی " نامی اس انوکھے احتجاج کا تصور مصور میتھیو لی وی شاویز نے دیا جنہوں نے انسٹا گرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا پیغام چھوڑا ، اور ایک ہفتے میں ہی اس دیوار پر دس ہزار سے زائد ٹرمپ مخالف پیغامات پوسٹ کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :