راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم نواز شریف ،واپڈا حکام سے ملاقات کر کے آزاد کشمیرکو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں،شیخ عقیل الرحمن

بدھ 16 نومبر 2016 16:02

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور واپڈا سے ملاقات کر کے آزاد کشمیرکے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

پترینڈ ہائیڈل پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے ، رواں ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دیگا ، اس لیے سب سے پہلے یہاں سے پیداہونے والی بجلی اہل مظفر آباد کو فراہم کی جائے تا کہ مظفر آبادکے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو رام پور گریڈ سٹیشن سے منسلک کیا جائے اور یہاں سے مظفر آباد کو بجلی فراہم کی جائے۔جو بجلی بچ جائے وہ دیگر علاقوں کو دی جائے ۔اانہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے کاروبار زندگی متاثر کر رکھا ہے ، اس لیے اس سے نجات بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :