ساہیوال، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک بیو پاری ہلاک

بدھ 16 نومبر 2016 16:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) نوا حی چک 4.R/74کے قریب ڈاکوئوں نے گو لی مار کر ایک بیو پاری محمد وقاص کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کا محمد وقاص اپنی مو ٹر سائیکل پر منگل کی رات کو ساہیوال شہر سے واپس اپنے دو ست عثمان کے ہمراہ اپنے چک جا رہے تھے کہ یو سف والا نور شاہ روڈ پر چک 74کے مو ڑ پر تین ڈاکوئوں نے نا کہ لگا رکھا تھا جب ناکہ پر ڈاکوئوں نے رو کا تو محمد وقاص نے مو ٹر سائیکل بھگا دی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی گو لیوں کی زد میں آکر محمد وقاص گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فور طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔

پولیس نور شاہ نے 3نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :