مقامی ثقافت کو فروغ دے کر ہی معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،کمشنر ساہیوال

بدھ 16 نومبر 2016 16:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ مقامی ثقافت کو فروغ دے کر ہی معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جس سے گھٹن کم ہو گی اور عوام کے درمیان رواداری میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز کالج میں طلباء کے درمیان ڈھولے اور ماہیے پڑھنے کے مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایا گیا جبکہ اس موقع پر گھڑ ڈانس کا بھی شاندار مظاہر ہ کیا گیا جسے طلباء نے بیحد سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ مقامی ثقافت سے عوام کو روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آرٹس کونسل اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تشدد پسند قوتوں کی حوصلہ شکنی کریں اور باہمی محبت کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کریں تا کہ پاکستانی معاشرے کو پھر سے پر امن بنایا جا سکے ۔اس موقع پر کالج کے طلباء کے درمیان ڈھولے ماہیے کا مقابلہ ہوا جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :