شاہدرہ ٹائون میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25سالہ نوجوان کو کچل دیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹائون میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 25سالہ نوجوان کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا ، پولیس نے تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 25سالہ نامعلوم نوجوان شاہدرہ ٹائون کے قریب ونڈالہ پلی کے قریب پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیو ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :