خواجہ سرائوں کا سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی ..
تازہ ترین : 1
خواجہ سرائوں کا سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے باہر ..

خواجہ سرائوں کا سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) لاہور میں خواجہ سرائوں نے سیالکوٹ میں اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، خواجہ سرائوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیالکوٹ میں ججا بٹ سمیت پانچ ملزمان نے ایک خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر خواجہ سرائوں نے اپنے ساتھی پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواجہ سرائوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر خواجہ سرائوں نے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کر مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:00:50

اپنی رائے کا اظہار کریں