Live Updates

کرپشن ختم کر کے ہی جمہو ریت ‘پار لیمنٹ اورعوامی حقوق کا تحفظ کیاسکتا ہے‘چوہدری محمدسرور

بدھ 16 نومبر 2016 16:00

کرپشن ختم کر کے ہی جمہو ریت ‘پار لیمنٹ اورعوامی حقوق کا تحفظ کیاسکتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کر کے ہی جمہو ریت ‘پار لیمنٹ اورعوامی حقوق کا تحفظ کیاسکتا ہے ،اسمبلیوں میں ایماندار لوگوں کے آنے سے ہی عوام کے حقوق کی آواز بلند ہوگی کیونکہ کر پشن کر نیوالے ملک نہیں ذاتی مفادات کا ہی تحفظ کر یں گے ،کرپشن کر نیوالوں کو سیاست میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہو نا چاہیے ،ملک میں آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے ،احتساب کا مطالبہ صرف تحر یک انصاف نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔

بدھ کے روز اپنے دفتر میں وسیم وٹوکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی اصولی سیاست کی وجہ سے عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف ہی ملک کو کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا تمام مسائل کی بنیادی وجہ ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن ہی ہے اس لیے ملک سے ان مسائل کو ختم کر کے ہی ملک میں جمہو ریت ‘پار لیمنٹ کا بھی تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیوں میں ایسے لوگ آئے جن پر کر پشن سمیت کسی قسم کا کوئی داغ نہ ہو کیونکہ ایماندارلوگ ہی اسمبلیوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا اہم تر ین مسئلہ ہے اس کے حل کیلئے آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک افواج کی قر بانیاں مثالی ہیں دہشت گردی کے ختم سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات