مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق کی سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک کے گھر جا کر ان کی خالہ کی وفات پر تعزیت‘فاتحہ خوانی کی

بدھ 16 نومبر 2016 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک کے گھر جا کر ان کی خالہ کی انتقال پر فاتحہ خوانی اور اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضی گیلانی،سٹی صدر شیخ مقصود احمد،ہٹیاں بالا کے صدر عنصر پیرزادہ، مسلم کانفرنس ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق، سید صداقت شاہ،سید تصور موسوی،ہارون آزاد،عاصم نقوی ودیگر تھے