ایڈمنسٹریٹربلدیہ کی ہدایت پرکوٹلی سٹی میں کارپوریشن کے سینٹری سٹا ف نے صفائی ..
تازہ ترین : 1

ایڈمنسٹریٹربلدیہ کی ہدایت پرکوٹلی سٹی میں کارپوریشن کے سینٹری سٹا ف نے صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیا

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی خصوصی ہدائت پرکوٹلی سٹی کے اندرکارپوریشن کے سینٹری سٹا ف نے صفائی ستھرائی کاکام شروع کر دیا ہے اس حوالہ سے صبح سویرے بلدیہ کے ملازمین نے شہیدچوک سے دونوںاطراف کے نالوںکوکھولنے کاآغازکردیاہے اورنالوںسے کئی سالوںکاملبہ باہر نکالا ہے کارپوریشن کاعملہ شہیدچوک تاآبشارچوک تک دونوںاطراف کے نالوںکوملبے سے کلیرکرے گاجس کے بعدبارشی ودیگرپانی کی نکاسی متاثر نہیں ہو گی اورنالے رواںرہیںگے کارپوریشن کاعملہ شہرکے دیگرنالوںو نالیوںکوبھی کھولے گاجبکہ گندگی کے ڈھیربھی اٹھائے جائیںگے اس حوالہ سے سٹی کومختلف زونزمیںتقسیم کردیاگیاہے دریںاثناء شہیدچوک تاآبشارچوک کے درمیان بزنس کرنے والے تاجروںسردارمعروف طفیل، اعجاز مغل، عبدالطیف قادری،آصف ملک،سہیل نگینہ بٹ،رزاق آرائیں،قاسم ماسٹرنیٹ کیفے ودیگرتاجروںنے ایڈمنسٹریٹرسردارعقیل محمودکی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ انہوںنے چارج سنبھالتے ہی شہرکی صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیاہے اورعملہ کوکئی سالوںسے بندنالوںکوکھولنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنی16نومبرسے شہرکے مین ہولزاورندی نالوں،نالیوں کی صفائی ستھرائی کے ھوالہ سے بھی پلان ترتیب دیا تھا پر عملدرآمدجاری ہے ان کاکہناتھاکہ سٹی کے اندرتمام مین ہولز،نالیوں،نالوںکی بہترین اندازمیںصفائی کی جائیگی کیونکہ مستقبل قریب میںہونے والی بارشوں سے نالیاں بندہوجاتی ہیںاورپانی نالیوںسے باہرسڑک پرآجاتاہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوںکوتکلیف کاسامناکرناپڑتاہے سردارعقیل محمودنے تاجروں،شہریوںسے ہمدردانہ اپیل کی کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے اس عمل میںبلدیہ عظمیٰ کے ساتھ تعاون کریںشہری اورتاجرحضرات پلاسٹک بیگ،اینٹ پتھر،سمٹ بیگ اوراس طرح کی چیزیںنالیوںمیںپھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن میںڈالیںیاکسی اورجگہ رکھ دیںاورانہیںنالیوںمیںنہ پھینکیںکیونکہ یہ چیزیںبعدمیںنالیوںکوبندکردیتی ہیںاورپانی کے گزرنے کے عمل کومتاثرکرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 15:15:14

اپنی رائے کا اظہار کریں