تحصیلدار میرپور راجہ ناصر اورنگزیب اور نائب تحصیلدار چوہدری عمران یوسف کی مشترکہ کارروائی

منگلا ڈیم کے ایوارڈ شدہ رقبہ پر ہمراہ نائب تحصیلدار امور منگلا ڈیم چوہدری الطاف حسین تعمیر شدہ کمرہ جات کو مسمار کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 15:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) تحصیلدار میرپور راجہ ناصر اورنگزیب اور نائب تحصیلدار چوہدری عمران یوسف کی مشترکہ کارروائی منگلا ڈیم کے ایوارڈ شدہ رقبہ پر ہمراہ نائب تحصیلدار امور منگلا ڈیم چوہدری الطاف حسین تعمیر شدہ کمرہ جات کو مسمار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوٹ چوک میں ایورڈ شدہ رقبہ پر ناجائز قابضین کی جانب سے قبضہ کی کوشش پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار راجہ ناصر اورنگزیب خان اور نائب تحصیلدار چوہدری عمران یوسف نے ہمراہ نائب تحصیلدار امور منگلا ڈیم و پولیس فورس تعمیر شدہ کمرہ جات کو مسمار کر دئیے ۔

اس موقع پر تحصیلدار و نائب تحصیلدار نے کہا کہ کسی کو سرکاری رقبہ پر قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تحصیل میرپور میں جہاں بھی سرکاری رقبہ جا پر قبضہ یا تعمیرات کی کوشش کی جائے گی اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلا تحصیص کوشیش جاری رہیں گی ۔انھوں نے کہاکہ سرکاری املاک کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ کسی بھی جگہ ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہوگا۔