مقبوضہ کشمیر‘حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر‘حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں ایک حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکار ضلع کے علاقے سوپور میں مروال زلورہ کے مقام پر نامعلوم افراد کے حملے میں مارا گیا۔ پولیس سپرانٹنڈنٹ سوپور ہرمیت سنگھ کے مطابق بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 15:15:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں