قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے سیاسی کھلاڑیوں کا آخری رائونڈ شروع ہوچکا ہے۔علی اکبر گجر

بدھ 16 نومبر 2016 15:10

قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے سیاسی کھلاڑیوں کا آخری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سفارتی تعلقات کو نشانہ بنا کر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے سیاسی کھلاڑیوں کا آخری رائونڈ شروع ہوچکا ہے ۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم نا اہل اور فہم و فراست سے عاری سیاسی ٹولے سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کا ہدف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہیں بلکہ ملک کی معاشی ، اقتصادی ترقی اور تیزی سے بحال ہوتا امن ہے جو پاکستان دشمن قوتوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کے نادان اور دور اندیشی سے عاری سیاسی عناصر کو اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے نام پر ملک میں ہنگامہ پربا کرنے، دھرنے اور لاک ڈائون کی سیاست کسی بھی محب وطن سیاس جماعت کا ایجنڈا نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جھوٹ اور بہتان کی سیاست کرنے والوںکو عوام ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :