چینی صوبہ حینان میں اعلی ترین عدالتی افسر کے خلاف بد عنوانیوںکے مقدمہ کی سماعت

بدھ 16 نومبر 2016 15:09

ذہن ذہو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی وسطی صوبہ حینان میں بڑے پیمانے پر نقدی جمع کرنے اور جائدادیں بنانے والے اعلی ترین عدالتی افسر کے خلاف بد عنوانیوںکے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بدہ کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صوبائی پرو کیو ریٹوریٹ کے سابق نائب سربراہ لی جن ہووا پر 2004 ء سے لے کر 2014 کے درمیانی عرصہ میں 12 لاکھ 60 ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے ۔

پویانگ نامی شہر کی انٹر میڈیٹ پیپلز کورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت میں مقدمہ کی سما عت کے دوران لی جن ہووا ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد یوآن کی اپنی ملکیتی جائداد کے ذرائع آمدن کی وضاحت پیش نہ کر سکے اور لی نے مقدمہ کی سماعت کے دوران رشوت لینے اور بد عنوانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں ۔ عدالت اس مقدمہ کا فیصلہ اگلی پیشی پر سنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :