جولیا رابرٹس نے ہوائی میں اپنا گھر مارکیٹ کی قیمت سے نصف میں فروخت کر دیا
تازہ ترین : 1
جولیا رابرٹس نے ہوائی میں اپنا گھر مارکیٹ کی قیمت سے نصف میں فروخت کر ..

جولیا رابرٹس نے ہوائی میں اپنا گھر مارکیٹ کی قیمت سے نصف میں فروخت کر دیا

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے ہوائی میں اپنا گھر مارکیٹ کی قیمت سے نصف میں فروخت کر دیا۔جولیا کا مذکورہ 7 بیڈ رومز کا گھر کل دو ایکٹر رقبے پر مشتمل ہے جو کہ ہوائی کے ساحلی مقام کوائی کی ہنالی بے پر واقع ہے۔وسیع و عریض لان اور ساحل رکھنے والے اس سی فرنٹ گھر کو جولیا نے گزشتہ سال بیچنے کے لئے مارکیٹ میں متعارف کرایا تا ہم گاہگ نہ ملنے پر اداکارہ نے گھر کو اس کی اصل قیمت 29.85 ملین ڈالر کے بجائے 16.2 دو ملین ڈالر میں ہی بیچ دیا۔جولیا نے یہ گھر 2013 میں 13.375 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔جولیا نے گھر کو بیچنے کی وجہ اس کا استعمال نہ ہونا بتایا ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 14:56:31

اپنی رائے کا اظہار کریں