پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں (آج)مدمقابل ہوں گی، میزبان ..
تازہ ترین : 1

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں (آج)مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعرات کو نیلسن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں، دوسرے ون ڈے میں 60 رنز جبکہ تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 14:56:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں