بھارتی سیاستدان نے اپنی بیٹی کی شادی پر 59 ملین پاونڈ خرچ کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 14:49

بھارتی سیاستدان نے اپنی بیٹی کی شادی پر 59 ملین پاونڈ خرچ کر دئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : غربت میں ڈوبے ہوئے بھارت کے ایک سیاستدان نے اپنی بیٹی کی شادی پر 59 ملین پاؤنڈز خرچ کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق ریاستی وزیر جناردھانا ریڈی نے ایک اندازے کے مطابق اپنی بیٹی کی شادی پر 5 بلین روپے کی رقم خرچ کی جبکہ مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے چھپوائے گئے کارڈز پر بھی سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی رپورٹ کے مطابق جناردھانا کی بیٹی براہمانی کے زیورات کی قیمت 10 ملین پاؤنڈز تھی۔ پانچ روزہ اس شادی میں بالی وڈ کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ شادی پر کی گئی شاہ خرچیوں سے صاف ظاہر ہے کہ سابق وزیر نے اپنے پیسے کی خوب نمائش کی ہے۔ پیسے کی نمائش کے بعد جہاں رشتہ داروں سمیت ان کے احباب میں ان کی واہ واہ کروائی ہے وہیں بیٹی کی شادی پر شاہ خرچیوں کے بعد مسٹر ریڈی کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :