چینی دارالحکومت بیجنگ میں کل سے تین دن کیلئے شدید ترین دھند اور سموگ کا الرٹ جاری

ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں او ر سکول بند رکھنے کی تجویز

بدھ 16 نومبر 2016 14:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی دارالحکومت بیجنگ میں کل سے تین دن کیلئے شدید ترین دھند اور سموگ کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور اس صورتحال میںہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں او ر سکول بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت میں گرد آلود ہوائوں اور سموگ الرٹ کے درجہ میں آ ج سے اضافہ کر کے اسے اورنج الرٹ کر دیا جائے گا جو کہ سب سے زیادہ یعنی ریڈالرٹ کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

بدھ کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں جمعرات سے ہفتہ تک شدید ترین آلودگی ہو گی ۔ شہر کے ایمر جنسی رسپانس ادارہ کے مطابق ان تین دنوں میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں او ر سکول بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بیجنگ کے موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ شدید فضائی آلودگی اتوار کو سرد لہروں کی آمد کے بعد ختم ہو جائے گی ۔