زنانہ کوٹلی کی پھرتیاں، عدالت العالیہ کے حکم پر کی گئی تقرری کو ’’صاحبہ‘‘نے بیک جنبش قلم منسوخ کردیا

�ولائی 2016کو مسٹر منور حسین کی سابق DEOنسواں صدیقہ نور نے عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے بطور نائب قاصد تقرری کی تھی

بدھ 16 نومبر 2016 14:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)DEOزنانہ کوٹلی کی پھرتیاں، عدالت العالیہ کے حکم پر کی گئی تقرری کو ’’صاحبہ‘‘نے بیک جنبش قلم منسوخ کردیا۔11جولائی 2016کو مسٹر منور حسین کی سابق DEOنسواں صدیقہ نور نے عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے بطور نائب قاصد تقرری کی تھی۔ ڈی ای او نسواں عظمیٰ شیراز نے 8نومبر16کوحکم نمبر 4824-26کو ناقابل عمل ومغائر پالیسی ہونے کی بناء پر تاریخ اجراء سے ہی منسوخ کردیا۔

تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سابق ڈی ای او زنانہ صدیقہ نور نے 11جولائی 2016کو حکم نمبر 4824-26جاری کیا جس کے مطابق دفتر ھذا سے جاری شدہ حکم نمبر4815-18کو حذف کرتے ہوئے عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے فیصلہ کی تعمیل کرتے ہوئے مسٹر منور حسین ولد محمدحسین ساکن ہل کلاں حلقہ نمبر3سہنسہ (سابق فوجی)نائب قاصد مذکور کی عارضی تقرری بطور نائب قاصد گرلز مڈل سکول سرہوٹہ نمبر1بخلاف خالی اسامی (بوجہ میڈیکل بورڈ ریٹائرمنٹ مسٹر محمدادریس) عمل میں لائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اُمیدوار مذکور تاریخ حاضری ادارہ سے تنخواہ درسکیل بی 1معہ مروجہ الاؤنسز حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد ڈی ای او نسواں کوٹلی صدیقہ نورکو تبدیل کرکے عظمیٰ شیراز کوتعینات کیا گیا جنہوں نے 8نومبر2016کو حکم نمبر6574-77جاری کیا جس میں تحریر تھا کہ حسب رپورٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کوٹلی زیر نمبر 1246-64مورخہ 31اکتوبر2016دفتر ہذا سے جاری حکم نمبر 4824-26مورخہ12 جولائی 2016ناقابل عمل ومغائر پالیسی ہونے کی بناء پر تاریخ اجراء سے منسوخ کردیا۔

منور حسین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ مجھے محکمہ میں 8اگست2011کو تعینات کیا گیا تاہم بعدازاں ٹیکنکل طریقہ سے مجھے فارغ کردیا گیا جس کے خلاف میں نے عدالت العالیہ سے رجوع کیا جن کے حکم پر صدیقہ نور نے دوبارہ عارضی تقرری کے احکامات صادر فرمائے جسے موجودہ ڈی ای او زنانہ عظمیٰ شیراز سے منسوخ کردیا ہے۔