یورپی یونین کے سربراہان مملکت نے یونین کی دفاعی خودمختاری کیلئے روڈمیپ منظور کرلیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:43

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) یورپی یونین کے سربراہان مملکت نے اس یونین کی دفاعی خودمختاری کیلئے ایک روڈمیپ منظور کرلیایورو نیوز کی رپورٹ کے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے اس منصوبے کی منظوری کا مقصد، یورپی یونین کے سول اور فوجی اقدامات کو منظم کرنے کیلئے مستقل ڈھانچہ تشکیل دیا جانا قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس یونین کے دفاعی اور سیکورٹی مسائل کے سلسلے میں عملی منصوبہ، رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کو پیش کیا ہے۔موگرینی نے اس منصوبے کے بارے میں کہا کہ یہ عملی منصوبہ، پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپی عوام میں مزید اتحاد قائم کرنے کی غرض سے فرانس کی درخواست کے ایک سال بعد پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :