دلاور فائونڈیشن کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 نومبر 2016 14:39

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) دلاور فائونڈیشن کے زیر اہتمام زبیدہ دلاور سکول کماہاں فیروز پورروڈ میں ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل زبیدہ دلاورسکول ،ْ ڈائریکٹر دلاور فائونڈیشن محمد جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی،،اس موقع پر سکول کی طالبات بسمہ اسماعیل ،ْ کلثوم شوکت ،ْ زینب بتو ل اور لائبہ سبحان نے ٹیبلوپیش کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پروگرام دلاور حسین فائونڈیشن محمد جعفری نے بتایا کہ ذیابیطس ایک موذی مرض ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے ،ْ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک سال میں80 ہزار اموات اس بیماری کی وجہ سے ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوازن غذا اور سیر کا معمول بنا کر اس موذی بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے۔بعدازاں انہوں نے بتایا کہ فائونڈیشن صحت اور تعلیمی شعبے میں گراں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔سیمینار سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور ذیابیطس کے بچائو کے حوالے سے روشنی ڈالی۔