صوبائی دارالحکومت میں سردی بڑھ گئی، لوگوں نے سویٹر اور جرسیاں نکال لیں‘لنڈا بازار میں بھی رش‘ قیمتوں میں اضافہ

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور سردی بڑھنے سے شہریوں نے گرم کپڑے ،ْ سویٹر ،ْجرسیاں ،ْ کوٹ اور ٹوپیاں نکال لیں۔ سردی ہونے کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے و جرسیاں خریدنے کیلئے لنڈا بازار ،ْ اچھرہ ،ْ انارکلی ،ْ یتیم خانہ سمیت دیگر مارکیٹوں کا رخ کر لیاہے جہاں خریداروں کا آئے روز رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لنڈا بازار و دیگر مارکیٹوں میں آئے ہوئے خریداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈرائی فروٹ ،ْ لکڑی و ہیٹر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں موسم زیادہ ٹھنڈا ہے اور کہیں ہلکا سرد ہے جبکہ مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہونے کے تحت ہیٹر اور گرم کپڑوں کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب کے بہت سے علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ خشک ہوائیں اور سردی شروع ہونے کے باعث موسمی بیماریاں جن میں نزلہ ،ْ زکام ،ْ کھانسی سمیت دیگر بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔