کاشتکاروں کو زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی احسن اقدام ہے،مرزا محمد اکرم مغل

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی احسن اقدام ہے، اس سے زراعت کے شعبہ کو نہ صرف ترقی ملے گی بلکہ کاشتکار احسن طریقہ سے اپنی زمینوں کو کاشت کرکے ملک کیلئے پیداوار بڑھانے کا موجب بنیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایگریکلچر انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد اکرم مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پرپنجاب کے تمام اضلاع میں کاشتکاروں کو 50 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے پنجاب حکومت کے سبز انقلاب کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ ضلع سرگودھا میں کمشنر، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر اور محکمہ زراعت کاشتکاروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جس طرح کوششیں کررہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں ۔