پروفیسر رائوالطاف کا پوسٹ مارٹم مکمل،موت چھ گولیاں لگنے سے ہوئی‘ ابتدائی رپورٹ ..
تازہ ترین : 1

پروفیسر رائوالطاف کا پوسٹ مارٹم مکمل،موت چھ گولیاں لگنے سے ہوئی‘ ابتدائی رپورٹ

قاتلوں نے مقتول کے سر کو ٹارگٹ بنایا،لاش ورثا کے حوالے ، ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے ‘ پولیس حکام

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) لاہور کے علاقہ اقبال ٹائون میں قتل ہونیوالے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسر رائوالطاف کا پوسٹ مارٹم مکمل،پروفیسر رئوا الطاف کے سر اور چہرے پر چھ گولیاں لگنے سے ان کی ہلاکت ہوئی، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وحدت روڈ سائنس کالج کے پروفیسر رائو الطاف کو اقبال ٹائون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

جن کے قتل کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق پروفیسر رائوالطاف کو چھ گولیاں لگیں، قاتلوں نے مقتول کے سر کو ٹارگٹ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق را ئوالطاف کو بائیں بازو میں تین ، گردن پر ایک گولی لگی۔ ایک گولی بائیں کان اور گردن کے درمیان جبکہ چھٹی گولی بائیں گال میں لگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رئوا الطاف کے قتل میں نائن ایم ایم کا پسٹل استعمال ہوا ہے۔پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 14:32:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں