واسا کا حکومتی قرضہ 4 سال میں 22 ارب روپے سے تجاوزکر نیکا انکشاف، محکمہ خزانہ کا قرضے کی قسط ریلیز کرنے سے انکار

بدھ 16 نومبر 2016 14:29

واسا کا حکومتی قرضہ 4 سال میں 22 ارب روپے سے تجاوزکر نیکا انکشاف، محکمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا حکومتی قرضہ 4 سال میں 22 ارب روپے سے تجاوزکر نے کا انکشاف محکمہ خزانہ نے ایل ڈبلیو ایم سی کی قرضے کی قسط ریلیز کرنے سے انکار کر دیا، پہلے قرضے کا معاہدہ کریں پھر قسط ریلیز ہوگی، محکمہ خزانہ نے شرط عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو حکومتی شیئر کی مد میں حکومت پنجاب 5 ارب روپے سالانہ قرضہ دیتی ہے۔

کمپنی کو قرضہ چار مساوی اقساط میں جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈبلیو ایم سی کو اکتوبر میں سوا ارب روپے کی قسط جاری ہونا تھی تاہم محکمہ خزانہ نے تحریری طور پر کمپنی کو قسط جاری نہ کرنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے 2011 سے اب تک قرضے کا معاہدہ نہیں کیا اس لئے محکمہ خزانہ کی جانب سے کمپنی کو باقاعدہ طور پر کئی مرتبہ قرض کے معاہدے کے لئے اصرار کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھاکہ راولپنڈی، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں معاہدے کے تحت قرض حاصل کررہی ہیں جبکہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قرض کی اقساط کو پہلے بھی روکا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :