پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،ْ ترک صدر خطاب کرینگے

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،ْ ترک صدر خطاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس سے ترک صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،ْاجلاس دن ڈیڑھ بجے ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مسلح افواج کے سربراہ ہوں، آئینی اداروں کے سربراہان اور سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :