چین نے ’’پہلے قومی اطلاعاتی اقتصادی نمائشی ایریا‘‘ کی منظوری دیدی

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

ہانگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے مشرقی ساحلی صوبے زی جیانگ میں ’’پہلے قومی اطلاعاتی اقتصادی نمائشی ایریا‘‘ کی منظوری دیدی ہے ،اس سلسلے میں گذشتہ روز وو زین میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، وو ہن سالانہ بین الاقوامی انٹرنیٹ کانفرنس کا گھر تصور کیا جاتا ہے یہاں نمائشی علاقے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ،اس علاقے میں انفارمیشن اکانومی کی جدید ترقی اور زی جیانگ کو انٹرنیٹ پلس کا لیڈر بنانے کیلئے ایک میکنزم تیار کیا جائے گا جہاں غیر ممالک میں ای کامرس اقتصادی شراکت داری اور نئے سرمایہ کاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے ،زی جیانگ بابائے ای کامرس علی بابا کا مرکز ہے ،پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے 273بلین یوآن (40ارب امریکی ڈالر ) حاصل کئے گئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :