قدیم چینی آرٹ کی نمائش آئندہ سال ہو گی

نمائش میں دوہزار سالہ قدیم 160نایاب فن پارے رکھیں جائیں گے نمائش کا مقصد امریکہ اور مغرب کو قدیم چینی تہذیبوں سے روشناس کرانا ہے

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ نے اعلان کیا ہے کہ قدیم چینی آرٹ کے بارے میں ایک بڑی نمائش آئندہ سال اپریل میں منعقد کی جائے گی ، اس میں چین کے آرٹسٹوں کے دوہزار سالہ قدیم فن پارے اور آرٹ ورک نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ، نمائش کا نام’’ ایج آف ایمپائر ز‘‘ رکھا گیا ہے ، نمائش میں کن اور ہن بادشاہوں کے زمانے کے قدیم 160 نایاب فن پارے رکھے جائیں گے جو چین کے 31عجائب گھروں اور ثقافتی ورثے کے اداروں سے حاصل کئے جائیں گے۔

یہ بات میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ کے ڈائریکٹر تھامس کیمبل نے یہاں ایک پریس بریفنگ میں بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فن پارے 221سے 206قبل مسیح کے زمانے کے ہونگے یا اس میں ان سپاہیوں کے مٹی کے مجسمے بھی رکھے جائیں گے جنہیں ان بادشاہوں نے محفوظ رکھنے کیلئے دفن کیا تھا ،اس دور کے ہان بادشاہوں کے قیمتی کفن دفن کا سامان بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ،کن بادشاہوں کا دور چین کا پہلا جاگیردارانہ دور حکومت تھا جس میں چین کو متحدہ کیا گیا اور ہن دور حکومت میں اسے مشرق کی ایک عظیم اور طاقتور سلطنت بنا دیا تھا اور یہ اسی طرح کی بڑی سلطنت تھی جس طرح رومن ایمپائر ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغرب کے لوگ رومن تہذیب کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں کیونکہ اس نے مغربی تہذیب پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں تا ہم وہ ہن تہذیب کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتے ، اس لئے انہیں اس نمائش سے کن اور ہن بادشاہوں کی قدیم تہذیبوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :