کمشنر کراچی کی زیر صدارت حضر ت امام حسین ؓ کے چہلم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت حضر ت امام حسین ؓ کے چہلم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں جلوس، مجالس اور محافل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ضلع کے ڈی آئی جیز ، تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈسٹرکٹ میونسپل کا رپوریشنز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک سمیت بلدیاتی اداروں اور شہری سہولتوں کے اداروں کے سینئر افسران اور علما کرام و منتظمین نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم کے جلوس و مجالس و محافل کے مقامات پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے گا صفائی، اسٹریٹ لائیٹس، ٹریفک مینجمنٹ، و پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے سیوریج کی شکایات دور کی جائیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس و مجالس کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔کمشنرکراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ تمام افسران چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھوسو، ڈی آئی جی پولیس ڈاکڑ جمیل احمد، ڈی آئی جی پولیس محمد عارف حنیف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :