ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکا کی سائنسی کمیونٹی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی

بدھ 16 نومبر 2016 14:19

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے امریکا کی سائنسی کمیونٹی میں بھی تشویش کی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکا میں حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے جہاں لاکھوں تارکین وطن اورامریکا کے یورپی اتحادیوں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے وہی امریکا کی سائنسی کمیونٹی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی سائنس اورماحولیات سے وابستہ کمیونٹی کو خدشہ ہے کہ سائنسی تحقیق اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے بدترین صدر ثابت ہوسکتے ہیں۔

امریکن فزیکل سوسائٹی کے ڈائریکٹر مائیکل لوبیل نے بتایا کہ ’’ٹرمپ امریکا کے بدترین سائنس مخالف صدر ثابت ہوں گے‘‘ اور اس کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نومنتخب نائب صدر اورانڈیانا کے گورنرمائیک پنس اس سے قبل ڈاروں کے نظریہ ارتقاء کو رد کرچکے ہیں۔کولمبیامیں جیوفزیکل سوسائٹی سے وابستہ روبن بل نے بھی اس طرح کے خدشات کا اظہارکیا اور کہاکہ ٹرمپ کے دور میں امریکا کا سائنسی ڈھانچہ گھٹنوں کے بل بیھٹے گا۔

متعلقہ عنوان :