پی ایس او نے عوام کو معیاری اور گاڑیوں کیلئے مفید ’’ ریسرچ آکٹین نمبر‘‘ پٹرولیم مصنوعات متعارف کروا دیں
تاریخی اقدام سے عام صارف کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی فائدہ ہو گا‘ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صنعتیں اپنی پوری استعداد کے ساتھ زیادہ پیداوار ممکن بنا سکیں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا نئی پٹرولیم مصنوعات کی تعارفی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 14:16
(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے پاکستان میں اعلی معیار کے ایندھن متعارف کرانے کے عزم کی تکمیل میں بھر پور معاونت فراہم کرنے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے نہ صرف عام صارف فائدہ اٹھا سکے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب اگلی کھیپ نئے پٹرول کی آئے گی، نئے پٹرول سے نہ صرف گاڑیوں کے انجن بلکہ سپیڈ میں بھی بہتری آئے گی، نیا پٹرول مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا تاکہ اس میں ملاوٹ کا عنصر شامل نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صنعتیں اپنی پوری استعداد کے ساتھ زیادہ پیداوار ممکن بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،اس موقع پر پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے ہمیشہ صارفین کو اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے،نئی پٹرولیم مصنوعات کا اجراء پی ایس او کے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ کمپنی صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لیے انہیں اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی،یہ بات ہمارے لیے قابل فخر ہے کہ حکومت اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مقاصد اور اہداف مشترک ہیں،تعارفی تقریب کے بعد صارفین نے پٹرولیم اسٹیشن کا رخ کیا اور اپنی گاڑیوں میں نیا اعلی معیار کا ایندھن بھروایا،انہوں نے ملک میں اعلی معیار کا ایندھن متعارف کرانے کے پی ایس او کے اقدام کو سراہا اور نئے ایندھن پر گاڑی چلانے کے اپنے خوش کن تجربات سے بھی آگاہ کیا،اعلی معیار کا’’ ریسرچ آکٹین نمبر‘‘ ایندھن انجن کو زیادہ عرصے تک کارآمد رہنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کا خرچ بھی کم کرتا ہے،آلٹران پریمیئم اور آلٹران ایکس بائی پرفارمنس زہریلی گیسوں کے کم اخراج کے باعث انتہائی ماحول دوست فیول ہیں،ایم ڈی پی ایس او کے مطابق ایندھن کے معیار کی بہتری اور قوم کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان اسٹیٹ آئل کے دو کلیدی اہداف ہیں جنہیں کمپنی احسن طریقے نبھا رہی ہے،پی ایس او نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ملک بھر میں آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.