یوکرائن کی روسی جارحیت کے خلاف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد کی اپیل

بدھ 16 نومبر 2016 13:58

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) یوکرائن نے روسی جارحیت کے خلاف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے صدرپیٹروپوروشینکو نے گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورانہیں صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بات چیت میں یوکرائن کے صدرپیٹروپوروشینکو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ’’روسی جارحیت‘‘ کے خلاف مدد کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ کریمیا کے روس سے الحاق کو تسلیم کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات،جو شام کے مسئلے پر خراب ہوگئے ہیں، معمول پر آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :