بھارتی عدالت نے برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

بدھ 16 نومبر 2016 13:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) بھارت میں عدالت نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے، عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، نقاب، ہیلمٹ، ہڈز وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے کیونکہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔درخواست میں مرکزی، صوبائی حکومت اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :