میانمر کی مغربی ریاست راکھائن میں 9 اکتوبر کی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 35 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 16 نومبر 2016 13:55

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) میانمر کی مغربی ریاست راکھائن میں 9 اکتوبر کی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان افراد کو ویٹپین، آنگ مینگالار اور یٹ ونکیون میں فوج کے کلئیرنس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو تین سرحدی چوکیوں پر حملوں میں 9 پولیس اہلکاروں اور 5 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں کئی دیہات کو نذرآتش کر دیا گیا تھا۔