امریکی شہر ڈینور میں کاروباری اداروں میں بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت دے دی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 13:50

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی شہر ڈینور میں شراب خانوں، یوگا سٹوڈیوز اور آرٹ گیلریز سمیت کاروباری اداروں میں بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینور حکام نے بتایا کہ ووٹنگ کے دوران رائے دہندگان کی اکثریت نے بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت نجی کاروباری ادارے ایسے ایریاز کے قیام کیلئے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں جہاں صارفین اپنی بھنگ ساتھ لا کر استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس کیلئے درخواست گزاروں کو مقامی کاروباری ادارے کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔