تیسری سہ ماہی کے دوران پولینڈکی اقتصادی شرح نمو میں کمی

بدھ 16 نومبر 2016 13:50

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پولینڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح سست رہی جس کی وجہ سرمایہ کاری میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 2.5 فیصد رہی جوکہ دوسری سہ ماہی کے دوران 3.1 فیصد رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہ ماہی بنیادوں پر تیسری سہ ماہی میں اقتصادی شرح نمو دوسری سہ ماہی کی نسبت 0.2 فیصد کم رہی ۔دوسری جانب ماہرین نے تیسری سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو 2.9 فیصد جبکہ سالانہ اقتصادی شرح نمو 0.9 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی تھی۔