رایااور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت
تازہ ترین : 1

رایااور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) محکمہ زراعت نے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں ، تنے گل جاتے ہیں اور پھلیاںبننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ فصل پر جھلسائو کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں ، ٹہنیوں ، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پتوں میںسوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں ، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 13:47:50

اپنی رائے کا اظہار کریں