وسطی پنجاب کے کاشتکار ٹماٹر کی بہتر پیداوار کیلئے پنیری درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے کاشت کریں ، محکمہ زرعت

بدھ 16 نومبر 2016 13:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وسطی پنجاب کے کاشتکار ٹماٹر کی بہتر اور معیاری فصل کے حصول کیلئے پنیری درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے کاشت کریں،محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکارجدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے ٹماٹر کی اوسط پیداوار6ٹن فی ایکڑسے 10ٹن فی ایکڑتک بڑھاسکتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی نرسری کی کاشت کیلئے نومبر کا پہلا عشرہ اور پنیری کی کھیت میں منتقلی کا وقت وسط دسمبر ہے،انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی تین منظور شدہ اقسام ہیں ،روما اور نگینہ دونوں لمبوتری اقسام ہیں لیکن ان کا پھل جلدی خراب ہو جاتا ہے اور دور دراز کی منڈیوں کیلئے یہ دونوں اقسام موزوں نہیں ہیں، تیسری قسم پاکٹ، شکل میں گول اور اس کا پھل جلدی خراب نہیں ہوتا اس لئے دور دراز کی منڈیوں کیلئے موزوں قسم ہے، علاوہ ازیں ہمارے ہاں ٹماٹر کی لمبوتری اقسام مثلاً ریوگرانڈی وغیرہ زیادہ پسند کی جاتی ہیں، ایسی اقسام کے چھلکے سخت اور موٹے ہوتے ہیں اور یہ دور دراز کی منڈیوں کیلئے انتہائی موزوں ہیں،حال ہی میں ٹماٹر کی ایک نئی قسم نقیب کے نام سے منظور ہوئی ہے،یہ قسم ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد نے تیار کی ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت 21 ٹن فی ایکڑ ہے، اس کا چھلکا سخت اور موٹا ہوتاہے جس کی وجہ سے یہ دور دراز کی منڈیوں کیلئے بھی انتہائی موزوں ہے، یہ نئی قسم ٹماٹر کی بیماریوں کیخلاف بہترقوت مدافعت رکھتی ہے،انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی زیادہ پیداوار کے حصو ل کیلئے ضروری ہے کہ اسے موزوںدرجہ حرارت میسر ہو، چونکہ پنجاب کے علاقوں میں دسمبر جنوری کے مہینوں میں شدید سردی اور کورا پڑتا ہے اس لئے ٹماٹر کی فصل بھی سردی اور کورے سے متاثر ہوتی ہے،درجہ حرارت اور وقت کاشت ٹماٹر کے پودے کو اگائو کیلئے کم از کم ایک اور بڑھوتری کیلئے 18ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، پھل بنتے وقت رات کا درجہ حرارت کم از کم 10 اور دن کا 18ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :