فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائیگی

بدھ 16 نومبر 2016 13:47

فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائیگی
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ملک کے معروف ترقی پسند انقلابی شاعر و دانشوراور نقش فریادی، دوست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعوں اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوا لے سے تعزیتی ریفرنسز ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں، مباحثوں ، مشاعروں اور دیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ادبی حلقے اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام بھی کریں گے۔

مختلف تقریبات کے دوران ادب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ملکی و غیر ملکی شخصیات ، سیاسی رہنما ، دانشور ، مبصرین ، مصنفین اور اہل قلم حضرات ان کی ادبی ، قومی ، ملکی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔