زی جیانگ پولیس کالج کے طلباء یورپی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

تورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) مشرقی چین کے پولیس کالج سے تعلق رکھنے والے 30طلباء گذشتہ روز اپنا یورپ کا ایک مہینے کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ، ان میں 19سے 22سال کی عمر کے طلباء شامل تھے، دورے کا مقصد چینی طلبا ء کو یورپ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنا تھا ،وفد کے منتظم اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف کریمنالوجی کے صدر انیلو ویانو کا کہنا ہے کہ زی جیانگ پولیس کالج کے ان طلباء نے پیرس ، ہاگ ، تورن اور وینس کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے مختلف انتظامی اداروں اور پولیس حکام سے ملاقاتیں کیں اور یورپ کے تازہ ترین حالات سے آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چینی طالبعلموں کیلئے یہ دورہ بہت دلچسپ اور مفید رہا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :